ایبولا بحران، اقوام متحدہ کی عطیات کیلئے اپیل، سفری پابندیوں کے حق میں نہیں : اوباما

Ebola

Ebola

جنیوا (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایبولا کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید فنڈز کے حصول لئے ایک اور اپیل کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ انھوں نے ستمبر میں ایک ارب ڈالر کا فنڈ شروع کیا تھا لیکن اب تک صرف ایک لاکھ ڈالر مل پائے ہیں۔

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کے شکار ملکوں اور امریکہ کے درمیان سفری پابندی لگانے سے اس مرض کے پھیلاﺅ کو روکا نہیں جا سکتا۔

اوول آفس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو اس بیماری سے زیادہ خطرات لاحق نہیں ہیں اس لئے میں سفری پابندیاں لگانے کے حق میں نہیں ہوں۔

قبل ازیں صدر اوباما نے مغربی افریقہ کے ایبولا مرض کے شکار ملکوں میں امریکی طبی امدادی مشن بھیجنے کا اختیار پینٹاگون کو دیدیا۔ پینٹاگون میں خاتون کی طبیعت خراب ہونے سے امریکہ میں ایبولا وائرس کا خوف پھیل گیا۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سویلین خاتون کی طبیعت پینٹاگون کی پارکنگ میں خراب ہوئی۔ ایمرجنسی میں خاتون نے بیان دیا کہ وہ افریقہ سے آئی تھی۔ ٹیکساس میں ایبولا وائرس کے خوف سے سکول بند کر دیئے گئے۔