بلدیہ بھمبر نے شہر کے مسائل کے حل کیلئے بڑا پلان تیار کر لیا ہے۔ محمد فیاض

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ بھمبر نے شہر کی تعمیر و ترقی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ایک بڑا پلان تیار کر لیا ہے جلد بھمبر شہر کی تمام گلیاں پختہ کر دی جائیں گی۔

اس سلسلہ میںضروری مشاورت اور فنڈز کیلئے حکومت کو تحریک کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ بھمبرکے کوشش ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مزید جمعدار بھرتی کیے جائیں گے تاکہ بھمبر بلدیہ جسکی حدود دھریا ،سیرلہ اور ماچھیا تک ہے اتنے بڑے علاقے میں صفائی کا بہتر اہتمام ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلدیہ بھمبر مساوات کی بنیاد پر بغیر کسی سیاسی دباؤ کے تمام وارڈ ز میں فنڈز خرچ کررہی ہے اور بہت جلد بلدیہ بھمبر اپنے ٹارگٹ پورے کرلے گی اور بھمبر پارک کی بہتری کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے۔