نیو یارک (جیوڈیسک) اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ انھوں نے ستمبر میں ایک ارب ڈالر کا فنڈ شروع کیا تھا لیکن اب تک اسے صرف ایک لاکھ ڈالر مل پائے ہیں۔
ان کے علاوہ دوسرے بین الاقوامی رہنماوں نے بھی ایبولا کے سدباب کے لیے ہونے والی عالمی کوششوں پر تنقید کی ہے۔ اس بیماری سے اب تک ساڑھے چار ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کی بڑی اکثریت کا تعلق لائبیریا ، گنی اور سیرا لیون سے ہے۔ عطیہ کنندگان نے اقوامِ متحدہ کے دوسرے اداروں کو 40 کروڑ ڈالر دیے ہیں ، لیکن ادارے کے خصوصی ایبولا فنڈ کے لیے اب تک صرف دو کروڑ ڈالر کی ضمانتیں موصول ہوئی ہیں۔
ان میں سے صرف کولمبیا نے اب تک ایک لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما ، برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم بھی اسی قسم کی اپیلیں کر چکے ہیں۔