صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا 174 واں یوم ولادت

راجن پور (اسپیشل رپورٹر) روحانی بزرگ ہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کا 174 واں یوم ولادت کل خواجہ فرید فاؤنڈیشن کی طرف سے عقیدت و احترام کے ساتھ دربار ِ فرید پر منایا جائے جس میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کریں گے محفل سماع کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

خواجہ فرید فائونڈیشن کی طرف سے کل بروز اتوار بر ِ صغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید کا عظیم الشان 174 واں یوم ِ ولادت نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ دربا ِ فرید پر منا یا جائیگا۔ جس میں ملک بھرسے نامور ثناء خواں اور قوال حضرات بھی شرکت کر کے محفل ِ سماع میں خواجہ صاحب کے کلام سے دلوں کو منور کریں گے۔خواجہ فرید فائونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اولاد فرید خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کے دیگر شہروں بالخصوص جنوبی پنجاب چھوٹے بڑے شہروں میں موجود خواجہ فرید فائونڈیشن کی 124 یونٹس کی طرف سے حضر ت خواجہ غلام فرید کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس موقع پر خواجہ صاحب کے فکر کی دعوت عام کی جائے گااور ثقافتی سرگرمیاں بھی جاری ہوں گی۔

174 Wan Yaum e Paidaish

174 Wan Yaum e Paidaish