ہتھیار پھینکنے والے شدت پسندوں کو ہنرمند شہری بنانے کا فیصلہ

Extremists

Extremists

وزیرستان (جیوڈیسک) قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران ہتھیار رکھنے والے شدت پسندوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کا فیصلہ، مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران ہھتیار پھینکنے والے شدت پسندوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان شدت پسندوں کو ذہنی تربیت کے مختلف مراکز میں رکھا جائے گا جہاں انہیں مختلف ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔ ہنر سکھانے کے بعد ان افراد کے ذہنی رجحانات کو جانچا جائے گا۔

اصلاح یافتہ یہ افراد اپنے ہنر کے ذریعے نہ صرف معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکیں گے بلکہ اپنے گھر بار والوں کا پیٹ بھی پال سکیں گے۔