لاہور (جیوڈیسک) پہلے سے بھی زیادہ فاخرانہ انداز، آنکھوں پر سیاہ چشمہ، ہاتھوں میں تسبیح۔ تاؤ دی گئی مونچھوں پر کالے خضاب کی تہہ گلو بٹ نے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا اس کے خلاف سنی سنائی باتوں پر آیف آئی آر درج کی گئی۔
گلو بٹ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص اندا ز میں ہاتھ جوڑ کر نجی چینل کی گاڑی توڑنے پر معافی مانگی۔ گلو بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا شادی جب نصیب میں ہو گی ہو جائے گی۔