نریندر مودی نے اروند سبرامینن کو مشیرِ اعلیٰ برائے معاشی امور مقرر کر دیا

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے امریکہ میں مقیم معروف بھارتی ماہرِ معیشت اروند سبرامینین کو اپنا مشیرِ اعلیٰ برائے معاشی امور مقرر کر دیا۔ سبرامینین نے خود ہی اپنی تقرری کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی بھارتی حکومت کی طرف سے ملنے والی ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں جو اصلاحات اور تبدیلی کا مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے۔