کراچی میں بارود سے بھرے 2 رکشوں کی موجودگی کی اطلاع

karachi Rickshaws

karachi Rickshaws

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں بارود سے بھرے رکشوں کی موجودگی کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہر میں بارود سے بھرے دو رکشوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے ذریعے شہر میں دہشت گردی کا خدشہ ہے جبکہ دہشت گرد بالخصوص اس کارروائی کے ذریعے پیپلز پارٹی کے جلسے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بارود سے بھرے رکشوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی سخت کرکے رکشوں کی تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ مشکوک گاڑیوں کی بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔