گوجرنوالہ انٹر بورڈ کے امتحانات میں رد و بدل کرنا اچھا اقدام نہیں۔ سعید اقبال

Gujranwala Board

Gujranwala Board

گجرات (جی پی آئی) ماہنامہ پاکستان اسپیشل اسلام آباد کے ایڈ وائیزر لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوجرنوالہ بورڈ نے انٹر بورڈ کے امتحانات میںردوبدل کر کے نالائق طلبہ اور طالبا ت کو پاس اور لائق طلبہ وطالبات کو فیل کر کے اچھا اقدام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرنوالہ بورڈ کی تاریخ میں اتنا گندہ رزلٹ نہیں دیکھا۔لالہ جی نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں چیرمین بورڈ اور سیکٹری بورڈ کو فوری طور پر انٹر کے امتحانات میں رزلٹ تبدیل کرنے اور اس میں ردوبدل کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔

لالہ جی نے کہا کہ اس نتایج سے طلبہ اور طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لہذا وزیر تعلیم اور سکیٹری تعلیم کو بھی اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور پیپرز کی بھی دوبارہ ری چیکنگ ہونی چاہیے اورنتایج تبدیل کرنے والے ملازمین اور کنٹرولر کے خلاف بھی کاورئی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے گوجر نوالہ بورڈ کی جانب سے ری چیکنگ فیس میں 700 روپے اصافہ کو فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔