اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین متروکہ وفف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ سینیٹر بابر اعوان نے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق کی بطورچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ تقرری کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدیق الفاروق کی تقرری سپریم کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔
ان کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں وفاق، متروکہ وقف املاک بورڈ اور صدیق الفاروق کو فریق بنایا گیا ہے۔