کراچی کی خبریں 18/10/2014

karachi

karachi

کراچی (جی پی آئی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی قوت ہے، لیکن اب ہمیں اسے اخلاقی اور سماجی طور پرب
ھی قوت بنانا ہو گا۔ المصطفیٰ جیسے سماجی خدمت کے ادارے لاکھوں ضروتمندوں کی مشکلیں آسان کررہے ہیں ،وہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی گلشن اقبال سینٹر میں گائینی وارڈکے افتتاح کے بعد معززین اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب ،حاجی عبد المجیداُودھی،توفیق آمدانی،ڈاکٹر عبد الرحیم،عبدالغنی سلیمان،الیاس میمن،معین خان،ادریس عبدالغفار ،احمدرضا طیب،عبدالغفار سعید ی،قدیرشریف ،امین آدمجی ،سردارمقبول اور مصطفی اقبال میمن بھی موجودتھے۔صدر آزادکشمیر سردار محمدیعقوب خان نے بتایا کہ کشمیر میں لیٹریسی ریٹ 75فیصد اور امن عامہ کی صورتحال بھی مثالی ہے، ہم نے آزادکشمیرمیںپانچ میڈیکل کالجزاور پانچ یونیورسٹیاں قائم کی ہے اور کشمیر میں ڈائلیسس اور تھیلی سیمیاسینٹر کے قیام کیلئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں کہاکہ میراحاجی محمدحنیف طیب سے تیس سال پراناتعلق ہے،میں اس بات کی گواہی دیتاہوںکہ انہوں نے اپنے دورہ وزارت میں جس ایمانداری سے کام کیااس کی مثال ملنامشکل ہے، مہمان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں موتیے کے دس ہزار آپریشن مفت کرنے کا المصطفیٰ کاجومنصوبہ ہے اُس کو پایہ ٔ تکمیل تک پہنچانے کیلئے صدرآزاد کشمیر المصطفیٰ کی دعوت پربرطانیہ کے دورہ پرتشریف لائے۔انہوں نے بتایاسردار محمدیعقوب خان نے آزادکشمیر میں المصطفیٰ کواسکول بنانے کیلئے ،بلاقیمت زمین عطیہ کی ہے،جس پر گذشتہ ہفتے اسکول کی تعمیر کا سنگ بنیادرکھ دیاگیاہے۔صدرآزادکشمیر نے المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میںایک نئے گائینی وارڈ کا افتتاح کیااور ڈائیلیسس سینٹر ،تھیلی سیمیاوارڈ،لیبارٹری ،بلڈبنک اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔صدرآزادکشمیر نے المصطفیٰ کے شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے انگلینڈ میں بھی کہا اور یہاں بھی کہتاہوں کہ المصطفیٰ جیسی ایمانتدارتنظیم ہمارے لئے ایک بڑی نعمت ہے ۔ اس موقع پر حاجی عبدالمجیداُودھی ،توفیق آمدانی خاص طور پرموجودتھے ۔تقریب کے بعد المصطفیٰ کے صدرڈاکٹرعبد الرحیم نے دعاکروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹ رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ
کراچی ( جی پی آئی )مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے ملک میں عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹ رہے ہیںنوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں جبکہ اداروں میں جتنی بڑی سفارش ہوگی اسے اتنے ہی بڑے منصب پر بھرتی کیا جاتا ہے ۔عوام کو چاہے کچھ بھی ہوجائے حکمرانوں کا بس ایک ہی جنون ہے کہ زیادہ سے زیادہ دولت جمع کرلی جائے ۔افسوس کہ پاکستان میں جسقدر انسانوں کے ساتھ تذلیل کی جارہی ہے ایسی بدسلوکی پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتی یہاں تو عوام کو وی آئی پی کلچر کے بھینٹ چڑھادیا گیا جبکہ حکمرانوں کے کتے بھی وی آئی پی میں شمار ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیر کے دورے کے موقع پر کیا ،وہ مسلم لیگ ضلع ملیر یوتھ ونگ کے صدر رانا زوالفقار کے بھائی نورمحمد کی شادی پر مبارکبا د دینے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر بھی گئے وہاں پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند سو خاندانوں کے سواپورا ملک ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔نوجوان نسل ہی اقتدار میں بیٹھی قیادت کو بہترطرز حکمرانی سکھا سکتی ہے اس وقت نوجوان نسل ہی آگے بڑھ کر معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرسکتی ہے ، اس وقت حکمرانوں کے بچے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں زیرتعلیم ہیں جبکہ ملک کا یہ حال ہے کہ نوجوان اگر گر پڑ کر تعلیم حاصل کربھی لیتا ہے تو اسے نوکری نہیں ملتی جس کی وجہ سے نئی نسل نشہ آور معاملات میں گھر جاتی ہے کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں منشیات اور شراب جیسی غلاظت گلی محلوں میں عام بک رہی ہے اور یہ سب حکومت اور متعلقہ اداروں کی ناک کے نیچے ہورہا ہے ۔محکمہ ایکسائز سمیت پولیس میں چند ایک اچھے افسران کے سوا بہت سے لوگ ان منشیات فروشوں سے منتھلیاں وصول کرتے ہیں جس کی پشت پناہی کی وجہ سے یہ کریمینل عناصر بغیر کسی خوف کے اپنے اڈے چلا رہے ہوتے ہیں ۔اس موقع پر ملیر یوتھ ونگ کے صدر رانا زوالفقار سمیت چوہدری نصیر،ملک اقبال،بابا اقبال،رضوان عرف بادشاہ،شہزاد الاہوری،ممحد عمران،محمد قاسم ،نورمحمداور دیگر موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ظلم کی رات اب ڈھلنے والی ہے ملک میں رشوت لیکر ملازمتیں فروخت کی جارہی ہیں ،عوام یہ سوچنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ ہم آخر کب تک حکمرانوں کے ظلم وستم برداشت کرتے رہے گے۔ملک میں ایک عرصہ سے چند ایک لوگوں کی من مرضیوں نے ماحول کو خون آلود کررکھا ہے ملک میںغربت، امن وامان سمیت مہنگائی کی حالت تشویش ناک ہوچکی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روایتی سیاست کے خاتمے کے بغیر تبدیل ممکن نہیں ۔ اسلم خان
کراچی( جی پی آئی ) تنظیم محب وطن روشن پاکستان( ایم آر پی) کے وائس چیئرمین اسلم خان نے کہا ہے کہ روایتی سیاست کے خاتمے کے بغیر تبدیل ممکن نہیںان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزرو شن پاکستان میں ایم آر پی کراچی تنظیمی کمیٹی کے عہدید اروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ فرسودہ روایتی سیاست سے ملک کو ہمیشہ نقصان پہنچا ہے جبکہ قیام پاکستان کے پہلے24سال میںہی فرسودہ سیاست نے ملک کو دو لخت کردیا تھا اور آج بھی ہم ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھ رہے اور فرقہ واریت ، لسانیت ، علاقیت وصوبائیت میں تیزی سے تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ یہ بات ملکی سلامتی کیلئے نہایت خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی لیڈر شپ کا شدیدفقدان ہے موجودہ لیڈر شپ نا کام ہو چکی ہے کیونکہ کراچی سے خیبر تک سب تعصب کی آگ میں جل رہے ہیں اور موجودہ لیڈر شپ قوم کو ڈھولک کی تھاپ پر نچارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی سلامتی ،خو شحالی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کیلئے متحد و منظم ہو نا ہو گا۔