فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 138 تک پہنچ گئی

Polio Cases

Polio Cases

پشاور (جیوڈیسک) قبائلی علاقوں میں پولیو کے مزید دو نئے کیس سامنے آئے، فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 138 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ڈیڑھ سال کی بچی جبکہ تحصیل وانا جنوبی وزیرستان میں آٹھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دونوں متاثرہ بچیوں نے پولیو سے بچائو کی ایک خوراک بھی حاصل نہیں کی۔ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 209 ہو گئی ہے جبکہ فاٹا میں 138، خیبر پختونخوا میں 43، سندھ میں 19، پنجاب میں 3 اور بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہے۔