گوجرانوالہ (جی پی آئی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا خاتمہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا اولین مقصد ہے حکومت کا ہر دن عوام ملک و قوم کی بھلائی میںصرف ہو رہا ہے شریف برادران عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں مسلم لیگ ن کامینڈیٹ نہ ماننے والے عوام کے دئیے ہوئے ووٹوں کی توہین کر رہے ہیں ”تحریک ہوس اقتدار” والوں کو بالآخرعوام کی رائے کے سامنے سر جھکانا ہی پڑے گا،عوام کو نواز شریف کی قیادت میںروشن پاکستان کی منزل ضرور ملے گی،جمہوری حکومتوں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے اقتدار کے لئے چور دروازے ڈھونڈ رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نواب چوک میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر نہ صرف پوری طرح قائم و دائم ہے بلکہ روز اول سے ہی ملک کو درپیش سنگین مسائل کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، عوام کو یقین ہے کہ صرف شریف برادران ہی ایسے لیڈر ہیں جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی اور روشنی کی طرف لے جاسکتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور حکومت میں ملک نے ترقی کی ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش سراسر بدنیتی ہے کہ جمہوری حکومتیں کام نہیں کر سکتیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری موجودہ سیاسی محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیںہے کیونکہ معاشی استحکام کے لئے ملک میں سیاسی استحکام ہونا پہلی شرط ہے، وفاقی حکومت میں آنے کے شوقین جلسوں پر بے پناہ وسائل اور وقت ضائع کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کر کے2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ کریں۔ اس موقع پر مولانا ریاض سواتی،حامد بٹ،چوہدری عبدالغفار اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ( جی پی آئی )سانحہ کار ساز کے شہیدوں کی عظمت ہمت اور جرآت کو سلام پیش کرتے ہیں 18اکتوبر کو کراچی میں بے نظیر بھٹو پر ہونے والے خود کش حملے میں185کارکنوں نے جان دیکر ثابت کر دیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے حقیقی جانشین ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے سانحہ کار ساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز یوتھ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک سے آمریت کے خاتمے جمہوریت کی بحالی اور غریب مظلوم عوام کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے جانیں دیکر ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کے غریب عوام اور پیسے ہوئے طبقہ کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے آج ملک میں جو مضبوط جمہوریت اور عوامی حکومت ہے اس کی جڑوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سینکڑوں کارکنوں کا خون اور پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکنوں کی طویل جدوجہد شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم 18اکتوبر 2008کو سانحہ کار ساز کراچی میں شہید ہونے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب سے علی شبیر مہر ، فیصل سعید ، صدام چیمہ ، بلال اعجاز سندھو اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ آج بھی ملک میں غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی جدوجہد کر رہی ہے بلاول بھٹو زرداری کے کراچی میں ہونے والے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عوام پیپلز پارٹی سے پیار کرتے ہیںآخر میں سانحہ کارساز کے شہیدوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ( جی پی آئی ) ایم پی اے محمد توفیق بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنے چھوڑ کر جلسوں کی طرف یوٹرن لینا ان کی واضح کی شکست کی نشانی ہے، عوام ان شکست خوردہ عناصر پر اعتماد نہیں رکھتے ہیں آج بھی مسلم لیگ (ن) اور میاں برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن کی طرح ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 96کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بڑے جلسے کر لینے سے ووٹ نہیں ملتے بلکہ ووٹ لینے کیلئے عوامی خدمت کرنا پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی دعوئوں، وعدوں اور نعروں کی سیاست نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج بھی میاں برادران عوام کے پسندیدہ لیڈر ہیں، محمد توفیق بٹ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنی انتشارکی سیاست میں بھی ناکام ہو چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں انہیں عوام یکسرمسترد کر دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ( جی پی آئی )پیپلزپارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری چودھری محمد بابر مہر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، کسانوں، مزدوروں،ریڑھی والوں، طالبعلموں، اقلیتوں، خواتین اور کم مراعات یافتہ طبقوں کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) اپر مڈل کلاس اور اس سے اوپروالے طبقوں کی نمائندگی کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی روانہ ہونے سے پہلے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان محروم طبقوں کی زندگیوں میں خاطر خواہ بہتری لانے کے مشن کو مکمل کریں گے جو کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کمال قومی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ان انتخابات کے نتائج کو سیاسی نظام کے تسلسل کی خاطر تسلیم کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ گوجرانوالہ( جی پی آئی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ آج لاہور میں ہونیوالا جلسہ عوامی انقلاب کا مظہر اور حکومت ہٹائو تحریک میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔دھرنے والوں کے جلسوں اور ملتان کے انتخابی نتیجے نے حکومتی غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔گو نواز گو کا نعرہ مطالبہ نہیں تحریک بن چکا ہے۔انہوں نے علماء کرام،عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں سانحہ ماڈل ٹائون کی تفتیش شروع ہو گی نہ ذمہ دار انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ حکومتی حلقوں کی جانب سے شہداء ماڈل ٹائون کی دیت کی باتیں جھوٹ اور پراپگینڈہ مہم کا حصہ ہیں۔شہداء کے خون پر سودے بازی نہیں کریںگے۔سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ کو نامکمل کہنا مجرمانہ سوچ،عدلیہ پر عدم اعتماد اور انصاف کا خون ہے۔پنجاب کے حکمران سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث نہیں تو پھر ایف آئی آر کے اندراج سے لیکر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو چھپانے تک غیر قانونی ہتھکڈے کیوں اختیار کر رہے ہیں۔