حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف تنظیموں کی جانب سے مطالبات کے حق میں مظاہرے کیے گئے، پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے کارکنان نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں نامزد شاہد حیات کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر بنانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی، حکومت سندھ مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے بجائے انہیں سہولیات فراہم کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں نامزد تمام ملزمان کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا ہے
جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایماءپر ہی میر مرتضیٰ بھٹو کو قتل کیا گیا تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے، دریں اثناء اہل سنت والجماعت حیدرآباد کی جانب سے گزشتہ روز مکھی باغ میں جلسے کے دوران بدمزگی اور پولیس افسران کی فرقہ وارانہ تنظیموں کی سرپرستی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فرقہ واریت میں ملوث ڈی ایس پی مہتا ب کو فوری گرفتار کیا جائے اور کارکنان و ذمے داران کو تحفظ فراہم کیا جائے۔