عمران ایک صوبے کو نہیں چلا سکے پاکستان کو کیا چلائیں گے: جے یو آئی

JUI

JUI

سانگھڑ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر عبدالغفور حیدری اور سابق سینیٹر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ عمران ایک صوبے کو نہیں چلا سکے، پاکستان کو کیا چلائیں گے، بلاول کی پارٹی کا نعرہ ہے کہ سندھ کے عوام کو کوئی بنیادی حق نہ دو، صرف سندھ کھپے کے نعرے لگاؤ اور کرپشن کا بازار گرم رکھو، عمران خان اور طاہر القادری نے یہودی لابی کے کہنے پر چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کرایا، سانگھڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان و طاہرالقادری یہودیوں سے فنڈز لیکر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، دونوں یہودی لابی کے کہنے پر ہی چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کرانے میں کامیاب ہوئے

عمران خان پاکستان میں بے حیائی پھیلانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ طاہرالقادری پاکستان اور اسلام کے خلاف کام کر رہے ہیں، ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے، عمران خان ذہنی طور پر کمزور انسان ہیں ان کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ کس کو اچھا اور کس کو برا کہنا ہے، ان کے بیانات تبدیل ہوتے رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مدارس میں 50 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں اگر ہم عمران و طاہر القادری کے خلاف احتجاجی دھرنا لیکر اسلام آباد پہنچ گئے تو اسلام آباد میں جگہ کم پڑجائے گی، انہوں نے کہاکہ اگر یہی دھرنا سندھ یا بلوچستان والے دیتے تو ادارے ان کو غدار قراردے دیتے، مگر یہی کام عمران اور طاہرالقادری کر رہے ہیں تو ادارے ان کو مکمل تحفظ دے رہے ہیں، عمران خان کو بعض اشاروں پر کے پی کے کی حکومت دی گئی جس کو چلانے میں وہ ناکام رہے ہیں

عمران ایک صوبے کو نہیں چلا سکے وہ پاکستان کو کیا چلائیں گے، جے یو آئی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جن علاقوں سے گیس و تیل کی پیداوار ہورہی ہے ان علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پارٹی کا نعرہ ہے کہ سندھ کے عوام کو کوئی بنیادی حق نہ دو اور صرف سندھ کھپے کے نعرے لگاؤ اور کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم رکھو۔