نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ایک ملزم مارا گیا

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ ملزم قتل کی کئی واردتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ملزم مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے۔

کہ ملزم فیصل 15 افراد کے قتل میں ممکنہ طور پر ملوث تھا، جو ٹارگٹ کلر کے طور پر کام کرتا تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی ملی ہے۔