سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں نے ریکارڈ زرِ مبادلہ بھیجا

Saudi Arabia, Pakistan

Saudi Arabia, Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ زر مبادلہ بھیجا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں نے 30 ستمبر تک گذشتہ 3 ماہ کے دوران جو زرِمبادلہ ملک بھیجا وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مقابلے میں 5 گنا اورامریکا میں مقیم پاکستانی شہریوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے 15 لاکھ پاکستانی شہریوں نے 3 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑڈالر زرمبادلہ بھیجاجو فی مزدور 866 ڈالرز اور تین ہزار 251 سعودی ریال بنتا ہے۔