تھر پارکر میں قطہ سالی کے باعث نقل مکانی کا سلسلہ جاری

Tharparkar

Tharparkar

کراچی (جیوڈیسک) چھاچھرو تھر پارکر میں قحطہ سالی کے باعث مسلسل دس روز سے نقل مکانی تیزی سے جاری ہے۔ ہزاروں افراد اپنی مال مویشوں کے ہمراہ قافلوں کی صورت میں چھاچھرو کے مختلف دیہاتوں سے دیگر علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔

تھر پارکر انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ سندھ حکومت نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

متاثرین کی مال مویشیوں کو پانی سمیت کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ ہزاروں خاندان روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔