پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالا میں کرفیو نافذ

Peshawar

Peshawar

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں آپریشن کے باعث اس سے ملحقہ پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالا میں بھی کرفیو نافذ ہے۔ جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

باڑہ سے متصل پشاور کے علاقہ باڑہ شیخان بالا میں کرفیو نافذ ہے۔ علاقہ کے تعلیمی ادارے 4 دن سے بند ہیں۔ جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے کرفیو میں نرمی کی جاتی ہے۔

سکیورٹی مطابق دہشتگردوں کی باڑہ سے پشاور ممکنہ داخلے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کے تحت کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم مقامی افراد کو دن کے وقت نقل و حمل کی اجازت دی جاتی ہے۔