لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 29 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 455 سے تجاوز کرچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ اور لاہور کے بعد سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز اور صورتحال کے پیشِ نظر لاہور کے جنرل ہسپتال میں چھ اضافی ایڈیشنل ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ایک اعلامیہ کے مطابق یہ میڈیکل ٹیم تمام مریضوں کا طبی معائنہ کر کے انہیں سہولیات فراہم کریں گی، جبکہ ان ڈاکٹرز، نرسز اور طنی عملے کی تمام چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔