خیبر ایجنسی: باڑا میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن خیبر ون جاری

Operation

Operation

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن خیبر ون جاری ہے ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبرون جاری ہے۔

دہشت گردوں کو ہتھیارڈالنے کے لیے 36 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ، ڈیڈ لائن دینے کے لئے تحصیل جمرود، تحصیل باڑا میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمفلٹ گرائے گئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہتھیارنہ ڈالنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔