طاہر القادری مینار پاکستان جانے والا روٹ تبدیل کریں، ضلعی انتظامیہ

Route

Route

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے روٹ تبدیل کرنے کی درخواست کر دی جسے طاہرالقادری نے مسترد کردیا۔ علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے۔

کہ آج کا جلسہ انقلاب کے حق میں ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث روٹ میں تبدیلی کی درخواست کی گئی ہے۔

طاہر القادری کا موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کا سفر جاری ہے جہاں وہ مینار پاکستان گرائونڈ میں عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کرینگے۔