لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دھرنوں کا سلسلہ اب وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفے پر ہی ختم ہوگا ، انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شریک جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ، انہوں نے کہا۔
کہ اس وقت ملک میں عملی طور پر وزیر اعظم کہیں دکھائی نہیں دے رہے ، ہماری جماعت کی حکومت یا کسی اور سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر ہوئی ہے تو اس بارے میں ڈیلر ہی بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ استعفےٰ دے دیتے تو تین ماہ پہلے ہی سیاسی بحران کا خاتمہ ہوجات۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ بعض معاملات پر ان کے عوامی تحریک سے اختلافات ہیں لیکن اس کے باوجود سیاسی جدوجہد میں ہم دونوں جماعتیں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔