جماعت اسلامی کو کنٹینر پر ناچ گانا نظر نہیں آتا، زاہد خان

Zahid Khan

Zahid Khan

پشاور (جیوڈیسک) اے این پی کے زاہد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما جلسوں میں ناچ گانے پر تنقید کرتے ہیں،، کیا دھرنے میں ناچ گانا نہیں ہوتا جہاں سراج الحق خود جاتے ہیں۔

سینیٹر زاہد خان نے ایک بیان میں کہا کہ پروفیسر ابراہیم نے جلسوں میں ناچ گانے پر تنقید کی، جماعت اسلامی کو کنٹینر پر ناچ گانا نظر نہیں آتا جہاں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ناچتے ہیں۔

یہ دوہرا معیار کب تک چلے گا،لیاقت بلوچ خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہیں لیکن ان کی جماعت خود صوبائی حکومت کا حصہ ہے۔