ایم کیوایم نے جو زبان استعمال کی اس کی مذمت کرتا ہوں، شرجیل

Sharjeel

Sharjeel

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے جو زبان استعمال کی اس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

خورشید شاہ نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کی اور معذرت بھی ، پیپلزپارٹی ہمیشہ مفاہمت کی بات کرتی ہے، محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب نے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلنے کی دعوت دی۔ ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے کہ ان کو بھی جواب مل سکتا ہے۔