اوگرا کا سی این جی سٹیشنز کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 30 نئے سی این جی سٹیشن لائسنس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

موسم گرما میں بجلی بحران اور سرما میں گیس کی قلت شدت اختیار کرنے کے باعث حکومت سب سے پہلے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کر دیتی ہے۔ اس صورت حال کے باوجود اوگرا نے ایک دو نہیں بلکہ 30 نئے سی این جی سٹیشنز کو لائسنس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

سی این جی سٹیشنز کے نئے لائسنس کے اجراء پر 2008ء سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ تیس درخواست گزاروں کو جنہوں نے تمام قانونی شرائط پوری کیں تھیں ان کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔