آج کا ترقی یافتہ شہر کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن کا ثمر ہے :نشاط ضیاء قادری

کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ آج کا ترقی یافتہ شہر کراچی و حیدر آباد ایم کیو ایم اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن کا ثمر ہے ایم کیو ایم نے اپنے ہر ادوار میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی خدمت اور شہر کی ترقی کے لئے جد و جہد کرکے عوامی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے مگر افسوس سندھ حکومت کے غیر جمہوری اقدام کی وجہ سے کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کو ایک سازش کے تحت محرمیوں کی جانب دھکیل دیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے شہری سندھ کے عوام مسائل سے دوچار اور ترقیاتی منصوبے کھنڈرات بنتے جارہے ہیںرکن صوبائی اسمبلی نے کہاکہ شہری سندھ کے عوام کو لاوارث نہ سمجھا جائے نعرے نہیں عوام کو اختیار دیا جائے اور فی الفور فعال بلدیاتی نظام کا نفاذ کرکے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرنے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کو علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی ،سیوریج سسٹم کے ابتر نظام کے حوالے سے مسائل بیان کئے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ ایم کیو ایم عوام کی محرمیوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔

عوامی محرمیوں اور عوام کو بااختیار بنا ئے بغیر نہ جمہوریت کو استحکام حاصل ہوسکتا ہے نہ جمہوری نظام فروغ پاسکتا ہے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم اپنے انتخابی منشور پر عمل چاہتی ہے جس کا پہلا مطالبہ عوام کو با اختیار بنا نا ہے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک سچائی اور حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا ہمارا عزم ہے کہ عوام کو خوشحالی دلائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات اور ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حق پرست عوامی نمائندے و کارکنان عوام کو روز مرہ مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز جدو جہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عوامی محرمیوں کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے گا۔

بعد ازاں شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرعلاقائی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر درپیش مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور عوام کو درپیش صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri