خلیج فارس میں کھڑے طیارہ بردار جہازوں کی ویڈیو جاری

Persian Gulf

Persian Gulf

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی بحریہ نےخلیج فارس میں کھڑے اپنے دو طیارہ بردار بحری جہازوں کی ویڈیو جاری کردی ہے جہاں سے اڑنے والے جنگی جہاز داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کیخلاف فضائی کارروائیاں اب خلیج فارس میں موجود یو ایس ایس جارج بش کے بجائے یو ایس ایس کارل ونسن کی جارہی ہیں۔

اجتماعی حملوں کیلیے ائیر کرافٹ اور ہیلی کاپٹر اب یو ایس ایس کارل ونسن سے پروازیں بھر رہے ہیں، گزشتہ روز بھی شام میں داعش کے قابض علاقے کوبانی میں لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے تھے۔