محمدآصف ظفر چیمہ نے سی ٹی او گوجرانوالہ کا اضافی چارج سنبھالتے ہی تمام ٹریفک سٹاف کی جنرل میٹنگ سے خطاب

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) محمدآصف ظفر چیمہ نے سی ٹی او گوجرانوالہ کا اضافی چارج سنبھالتے ہی تمام ٹریفک سٹاف کی جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اپنی ترجیحا ت، حکمت عملی اور اہداف سے آگاہ کیااس موقعہ پر ٹریفک وارڈنز اور سینئیر ٹریفک وارڈنز سرکل انچارجز سمیت تمام افسران موجود تھے ۔انھو ں نے کہا کہ میری ترجیحات میں ٹریفک بہا ئو کی روانی ،حادثات کا خاتمہ، شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے شعور دینا اورتجاوزات کا خاتمہ شامل ہیں ۔لوگوں کے لیے آسانیا ں پیدا کرنا بھی عبادت ہے۔ہمارا کا م عوام کو سروس مہیا کرنا ہے تا کہ کسی کو بھی اپنی منزل مقصود جانب گامزن ہونے میں دشواری نہ ہو۔

ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نہ صرف ہم قوانین کی پابندی کروائیں بلکہ لوگوں کیلئے ویلفیئر کا کام بھی سر انجام دیں ۔شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک نہ رکھا جائے کیونکہ ایسی شکایت ثابت ہونے پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔سی ٹی او کے مطابق ہر سرکل و سیکٹر میں ٹریفک سٹاف کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی رہے۔ اپنے اہداف کا ذکر کرتے ہوئے انھو ں نے ھدایا ت جاری کیں کہ کم عمر ڈرائیور ز، غیر سرکاری گاڑیو ں پر لگی گرین پلیٹس ،کالے شیشوں،غیر مجاز گاڑیو ں پرلگی نیلی بتی اور بلا نمبر گاڑیو ں و موٹر سائیکلوں کے خلاف ضابطے کے تحت بھرپور کاروائی کی جائے۔ عمر مرزا ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر PSV گاڑیوںاور چنگ رکشو ں میں لگے ٹیپ ریکارڈرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تا کہ فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے والی تقریریں و دیگر مواد کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔