ڈالفن سے کھیلتے ننھے میاں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

Dolphin

Dolphin

نیویارک (جیوڈیسک) یوں تو جانور فہم و فراست سے عاری ہوتے ہیں لیکن انہیں ذرا سی محبت کا احساس دلایا جائے تو یہ بھی اس کا جواب محبت سے ہی دیتے ہیں۔ اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جس نے دوستی کیلئے چنا ہے۔

ایک انوکھا ساتھی اور وہ بھی کوئی انسان نہیں بلکہ پانی میں رہنے والی ڈالفن مچھلی ہے۔ ننھے میاں روز شام کو سوئمنگ پول کے کنارے پہنچ جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ڈالفن بھی پانی سے باہر آجاتی ہے۔

اور پھر دونوں بال سے خوب کیچ کیچ کھیلتے ہیں۔ ڈالفن مچھلی اور ننھے میاں کی اس انوکھی دوستی پر مبنی ویڈیو نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔