کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیاجائے گا ، ایم کیو ایم کی سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد اسمبلی میں گرما گرمی کا بھی امکان ہے۔ سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دوہزار چودہ پیش کیا جائے گا۔
جس کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم آج اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لیے باضابطہ طور پر سپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست بھی دے گی۔
اسمبلی اجلاس سے پہلے ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کے چیمبر میں ہوگا جس میں اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔