حیدرآباد کے نجی بنک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے نجی بنک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ روکے جانے پر فائرنگ کرکے رینجرز اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔ واقعہ حیدرآباد کے علاقے ہیراآباد میں پیش آیا جہاں ایک نجی بنک میں 8 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بولا۔

ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہورہے تھے اس دوران رینجرز اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ تاہم ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے رینجرز کا ایک اہلکار اور ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے۔ ملزمان جاتے جاتے پولیس سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کرلے گئے۔