لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں معمول کی کارروائی نمٹائے جانے کے علاوہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اور دیگر مسودہ قوانین بھی پیش کئے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اطراف کی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی جبکہ قریبی عمارتوں پر بھی سنائپرز تعینات ہوں گے۔