کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ڈالر ایک مرتبہ پھر ایک سو تین روپے سے زائد کا ہو گیا۔
انٹربنک فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیرہ پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر ایک سو تین روپے دو پیسے کا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کی خریداری کے سبب پاکستانی روپیہ گزشتہ ہفتے سے دباؤ میں ہے۔