ہمایوں سعید تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

Humayun Saeed

Humayun Saeed

بینکاک (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار اور فلم ڈائریکٹر ہمایوں سعید تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ہمایوں سعید اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں اچھی لوکیشن تلاش کر رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی پوری ٹیم شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ہمایوں سعید آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ”ملک“ پر کام کر رہے جس میں وہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کا کردار ادا کریں گے۔ حال ہی میں اس فلم کا 3 منٹ کا ایک ٹریلر بھی ریلیز ہوا ہے جس میں میں ہمایوں سعید کی پرفارمنس کو فلم بینوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔