کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ دیوالی کے موقع پر ہندو بستیوں اور مندروں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی اور فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنا نے کے دیوالی کے موقع پر مندروں اور ہندوبستیوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے حلقہ انتخاب میں آباد ہندو برادری کو یقین دلا یاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دیوالی کے موقع پر مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں قائم ہندو بستیوں اور مندروں کے اطراف دیوالی کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ہندو بستیوں اور مندروں کے اطراف ہنگامی بنیادوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔نشاط قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے ساتھ مندروں اور بستیوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔