سبی (محمد طاہر عباس) قائم مقام کمشنر وڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سبی میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، شہر میں پولیس، ایف سی، لیویز اور بی سی فورس کے 12 سو سے زاہد جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی جائے گی اور ملازمیں اپنے ڈیوٹیوں پر ہوں گئے قبائلی معتبرین، تاجر برادری سول سوسائٹی اور شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں، مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے ان کی سرکوبی کی جائے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو بڑھایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے امن وامان کے سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ ضلعی سطحیٰ اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں ڈی پی او سبی سردارزادہ انور کھیتران،، اسسٹنٹ کمشنر سبی میر شفقت انور شاہوانی،اسسٹنٹ کمشنر لہڑی محمد اختر کاکڑ، تحصیلدار سبی میر رحمت اللہ گشکوری، دائر یکٹر سوشل ویلفیر میر دین محمد مری، راجہ افتخار کیانی، میاں منظور احمد، غلام سرور ھاشمی، انجمن تاجران کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی، حاجی داود رند، میر محمد جان مری، کونسلر سیٹھ سیوارام،ضلعی صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملک ساجد بنگلزئی، سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سبی میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے فول پروف اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علماء کرام، تاجر برادری، ٹرانسپوٹرز، سول سوسائٹی امن وامان کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور بازار میں کاروبار کرنے والا ہر دکاندار مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ایف سی ،لیویزاور بی سی فورس کے بارہ سو سے زاہد جوان محرالحرام کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس گشت میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔