شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ثالثی ادا کر سکتے ہیں، پوٹن

Putin

Putin

میلان (جیوڈیسک) روس، شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ روس کے صدر پوٹن نے کہا کہ روس کوریائی جزیرہ نما میں حالات کو معمول پر لائے جانے کی خاطر ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

روسی صدرولادی میر پوٹن نے میلان میں ایشیا یورپ میٹنگ یعنی آسیم سمٹ کے بعد بتایاکہ روس دونوں کوریائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے ساتھ روس کا تعاون سیاسی وجوہات پر مبنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ روابط کو وسعت دے رہا ہے لیکن اس اقدام کا مقصد سیاسی مفادات کا حصول نہیں۔

پوٹن نے کہا کہ روس اس خطے کی تیزرفتار معاشی ترقی کے پیش نظر ایشیائی ممالک کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینا چاہتا ہے۔