بغداد (جیوڈیسک) بغداد اور نواحی علاقوں میں 2 گھنٹے کے دوران مارٹر حملے خودکش دھماکہ اور 4 کار بم دھماکوں میں 47 افراد ہلاک اور 123 زخمی ہو گئے۔
شمالی ضلع تلبسیہ میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں اہلکاروں سمیت 9 مارے گئے 45 منٹ بعد مغربی بغداد کے علاقے دو لائن میں 2 کار بم دھماکے ہوئے 16 ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔
چند منٹ بعد ضلع الشعولہ میں 5 مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ 5 افراد جان سے گئے اور زخمیوں کی تعداد 21 بتائی جاتی ہے۔ ضلع جوریہ میں کار بم دھماکے سے 6 ہلاک اور 14 مضروب ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
امریکی اور عراقی فوجی 2004 اور 2011 کے درمیان عراق میں پیش آنے والے متعدد واقعات میں کیمیائی ہتھیاروں سے متاثر ہوئے لیکن امریکی وزارتِ دفاع نے ان کے بارے خاموشی اختیار کئے رکھی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہتھیار عراق کے سابق صدر صدام حسین کے دور میں 1980 کے عشرے میں عراق اور ایران کی جنگ کے دوران بنائے گئے تھے۔