ایپکا ایسوسی ایشن کا پنجاب اسمبلی کے باہر مظاہرہ، سڑک بلاک کر دی

APCA Demonstration

APCA Demonstration

لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر کے دھرنا دیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر ایپکا نے احتجاج کیا اور دھرنا دیتے ہوئے مال روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پنجاب حکومت نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ان کی اپ گریڈیشن کی جائے گی اور ایڈہاک الائونسز کو تنخواہ کا حصہ بنایا جائے گا مگر مطالبات پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

ایپکا کے صدر حاجی ارشاد اور ان کی ٹیم کے پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن سے مذاکرات ہوئے جس میں انہوں نے دو روز بعد مل بیٹھ کر مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ایپکا نے احتجاج ختم کر دیا اور اعلان کیا کہ اگر دو روز بعد بھی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو محرم کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔