لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ وقت نام نہاد انقلاب یا دھرنوں کا نہیں بلکہ ملک کو مل کر مسائل سے نکالنے کا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور ممبر قومی اسمبلی دوستان ڈومکی نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست کرنے والے عناصر نے صرف ذاتی مفادات کو ترجیح دی، دھرنے والوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھاری قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔