پیر محل (میاں اسد حفیظ) غیر قانونی طور پر پریس کی پلیٹ لگا کر بلاجواز گھومنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن وقت کا اہم تقاضاہے صحافیوںکا مطالبہ پیرمحل شہر میں پریس کی تختیاں فیشن بن چکی ہے صحافیوں کو دیکھتے دیکھتے وہ لوگ بھی اپنی گاڑیوں کے سامنے پریس کے بورڈ لگا دیتے ہیں جن کے مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں، اس اقدام سے اگر کوئی صحافی پریشان ہوتا ہے تو وہ صحافی ہی نہیں کیونکہ صحافی کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یہی وجہ ہے کہ پریس کی پلیٹ لگا کر گھومنے والے صحافی نہیں ہوتے بلکہ یہ عزائم والے لوگ ہوتے ہیں۔ صحافیوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پرپریس کی پلیٹ لگاکر بلاجواز گھومنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔