گوشوارے جمع نہ کرانے پر ارکان پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے تراسی ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔ جن میں سے چھبیس ارکان کے جانب سے گوشوارے جمع کروانے کے بعد ستاون ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کے رکن وحید گل اور دیگر ارکان اسمبلی پہنچے تو سیکیورٹی افسران کی جانب سے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ مسلم لیگ کے نو منتخب ایم پی اے طارق محمود باجوہ حلف اٹھانے کیلئے ہار پہنے ہوئے اسمبلی پہنچے تو ان کے ساتھیوں نے والہانہ استقبال کیا اور نعرے لگائے۔