کراچی کی خبریں 20/10/2014

karachi

karachi

کراچی (جی پی آئی) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جو کسی وقت قومی جماعتیں ہوا کرتیں تھی آج وہ علاقائی جماعتوں میں تبدیل ہوچکیں ہیں، سندھ میں مرسوں مرسو ں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگایا جارہا ہے جبکہ پنجاب میں پنجاب میری جان کا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے ،یہ وہ چیزیں ہیں جن سے چھٹکارے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ملک ،میں صحت ،تعلیم اور بے رزگاری پر پالیسیاں اس نہیں بنائی جاتی کہ پارلیمینٹ میں بیٹھا ایک بھی نمائندہ ایسا نہیں جو عوام کے مسائل سے آگاہی رکھتا ہو جب تک عام آدمی کی پارلیمینٹ میں رسائی نہیں ہوجاتی یہ تمام مسائل جوں کہ توں رہیں گے ۔ ملک میں تعلیم،صحت اور بیروزگاری کے لحاظ سے چاروں صوبوں کی حالت ایک جیسی ہے ،جو کہ حکمرانوں کی عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں عدم دلچسی کو ظاہر کرتا ہے ۔حکومت نے شروع دن سے لیکر اب تک اپنی خارجہ پالیسی کو واضح نہیں کیا ہے ،حکومت ے اپنی مرضی سے بنائی ہوئی طویل ترین پارلیمنٹیرین اور ان کے بچوں کے لیے اربوں کھربوں کے پیکجز رکھیں ہوئے ہیںمگر کروڑوں غریب عوام کے لیے ایک بھی پالیسی کو مرتب کرنا یہ خلاف قانون سمجھتے ہیں، کسی بھی صوبے کی کارکردگی کے لیے وزیر اعلی کا بااختیار ہونے کے ساتھ باحرکت ہونا بھی ضروری ہے۔پیپلزپارٹی نے اپنی ساکھ کو (ن) لیگ سے مل کر خراب کرلیا ہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے اپنے جلسے میں سرکاری مشینری کو بری طرح استعمال کیا ہے،سندھ حکومت نے اپنے ہی گھر میں میلہ لگایا ہے یہ کسی اور صوبے میں جلسہ کرینگے تو انہیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا۔اس وقت ملک کی ساری سیاسی قیادت احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئی ہے حکمرانوں کو حالات کی سنگینی کا کوئی اندازہ نہیں ہے نہ ہی ان کو اس بات کا احساس ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران سے معیشت کو کس قدر نقصان پہنچ چکا ہے ۔عوام پر جان بوجھ کر ٹیکیسوں کا بوجھ ڈالاجارہاہے جو لوگوں کو حکومت کے خلاف مزید متحرک کرنے میں مصروف ہیں،حکومت عوام کو اپنے خلاف خود ہی بغاوت پر ابھار رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پیر محل میں فری آئی کیمپ کے دوران اندھے پن میں مبتلا 120مریضوں کی کامیاب آپریشن کے بعد آنکھوں کی بینائی بحال ہو گئی ۔ یہ فری آئی کیمپ المصطفیٰ کے سرپرست حاجی محمد حنیف طیب کی نگرانی میں لگایا گیا ،جس کے لئے المصطفیٰ ویلفیئرٹرسٹ ( یو کے) نے تعاون کیا۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد نے کیمپ میں خصو صی دورہ کے دوران بتایا کہ المصطفیٰ اندھے پن کے خاتمے کے لئے فری آئی کیمپوں کی سب سے بڑی مہم چلا رہی ہے جس کے دوران مریضوں کے علاج، معائنے ، ادویات ، لینسز اور کھانے کے تمام انتظامات مفت مہیا کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے پیر محل ، دریا خان، مظفر آباد، چنیوٹ ، شاہ کوٹ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اندھے پن کے افراد کو آنکھوں کی روشنی دینا بہت بڑی نیکی ہے اور معمولی آپریشن کے بعد زندگی بھر کی محتاجی ختم ہو سکتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پیر محل میں المصطفیٰ نے 80آپریشن کا ہد ف مقر ر کیا لیکن مریضوں کی بہت بڑی تعداد نے کیمپ کا دورہ کیا جس کے بعد 120مریضوں کو آپریشن اور لینسز کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پر ایک خاتون کلثوم اختر نے بتایا کہ وہ دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو چکی تھی لیکن المصطفیٰ آئی کیمپ میں آپریشن کے بعد وہ دوبارہ دیکھنے کے قابل ہو چکی ہے ۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین عبدالرزاق ساجد 24نومبر تک پاکستان میں قیام کے دوران فری آئی کیمپوں میں شرکت اور سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہرِ قائد میں روزبروز جرائم میں اضافہ تشویشناک ہے، ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

کراچی(جی پی آئی) پاکستان ہندو کونسل نے ایدھی سینیٹر کراچی میں ڈکیتی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کو انسانیت کے خلاف حملہ قرار دیا ہے اورذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوموار کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے بتایا کہ آج صبح پاکستان ہندو کونسل کے وفد نے عالمی شہرت یافتہ عبدالستارایدھی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ان سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر رمیش نے ایدھی کی فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ہزاروں غریب مستحق ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے مالی تعاون کی بدولت باآسانی سرانجام پائیں۔ ڈاکٹر رمیش نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہرِقائد میں روزبروز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے جسکی بناء پر عوام عدمِ تحفظ کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے بھی شہریوں کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرنے کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
خواتین تحریکوں کا اہم حصہ ہو تی ہیں۔امیر علی پٹی
کراچی (جی پی آئی) خواتین تحریکوں کا اہم حصہ ہو تی ہیں ملکی تاریخ میں خواتین کی جدوجہد و لازوال قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار تنظیم محب وطن روشن پاکستان (ایم آر پی) کے چیئرمین امیرعلی پٹی نے ایم آر پی شعبہ خواتین کے مرکزی آفس کے افتتاح کے موقع پر خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں خواتین کا نہایت اہم کردار ہے اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ اسوقت ملکی صورتحال نہایت خراب ترین ہے سازش کے تحت ملک میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ملکی بقاء و سلامتی کیلئے خواتین تحریک پاکستان والے جذبے سے میدان میں آئے اورملکی سلامتی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کیلئے بھر پور کردار اداکریں تقریب سے ایم آر پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر تبسم نا ز و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ ملکی سلامتی و بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے تقریب میں ملکی استحکام و خوشحالی کیلئے اقبال ٹائیگر نے خصوصی دعا بھی کی۔