اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے اثاثے ڈکلئیر کردیں۔ دھرنا ختم کر دوں گا۔ جس لڑکے کو ٹھیک سے اردو بولنی نہیں آتی، اسے پوری پارٹی دے دی گئی۔ بلاول آپ بھٹو کی طرح تقریر کر کے لیڈر نہیں بن سکتے۔
اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا بلاول! آپ بھٹو کی طرح تقریر کر کے لیڈر نہیں بن سکتے، آصف زرداری نے جتنا پیسا ایک جلسے پر خرچ کیا ہے، اتنے پیسوں میں ہم 3 سال تک دھرنا دے سکتے ہیں، ان لوگوں کو پہلے کرائے کے لوگ جمع کرنے پڑتے ہیں پھر قیمے کے نان تیار کرنے پڑتے ہیں۔