کراچی (جیوڈیسک) معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے گھر اور آفس میں لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کے خاکے۔ کراچی کے علاقے کھارادر میں معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے گھر اور آفس میں لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کے خاکے پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے خاکوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے الٹی کیپ پہنی ہے اور اس کی مونچھیں ہیں، ایک ملزم کلین شیو ہے اور اس نے بیچ کی مانگ نکالی ہوئی ہے جبکہ ایک ملزم نے ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور چشمہ لگایا ہوا ہے،، پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں بالترتیب 50 سال، 39 سال اور 60 سال کے قریب ہیں۔
اطلاعات کے مطابق واردات میں مجموعی طور پر دس کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور سونا لوٹا گیا۔ جس میں ساڑھے 4 لاکھ امریکی ڈالرز، ہزاروں پاؤنڈز، دو کروڑ روپے نقد، 5 کلوگرام سونا اور دیگر سامان شامل ہے، تاہم کھارادر تھانے میں درج ایف آئی آر میں لوٹی گئی اشیا کی کل مالیت کا تذکرہ نہیں ہے۔