زرداری نے متحدہ کو منانے کیلیے رحمن ملک کو ٹاسک سونپ دیا

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایم کیو ایم سے بات چیت کا اختیار سینیٹر عبدالرحمن ملک کو دے دیا ہے۔ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے پیر کو بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت سے علیحدگی پر غور کیا گیا۔ امکان ہے کہ سینیٹر عبدالرحمن ملک جلد ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے اور دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات کو حل کرنے کوشش کی جائے گی۔

کہ رحمن ملک اس سلسلے میں گورنر سندھ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے لیے لندن بھی جاسکتے ہیں۔ رحمن ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان جلد معاملات طے پا جائیں گے۔