لاہور (جیوڈیسک) بے روزگاری سے تنگ دو بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا لیکر خود کشی کر لی بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی کا رہائشی 42 سالہ منظور مسیح چار سال سے بیروزگار تھا
گزشتہ روز اس نے کمرے کو بند کر کے چھت سے لگے پنکھے کے ساتھ پھندا لیکر مبینہ طور پر خود کشی کر لی ۔ادھرداتا دربار کے علاقہ سے 45 سالہ شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے، دریں اثنا مغل پورہ کے علاقہ میں نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہو گیا۔