شیخوپورہ: فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) فیکٹری ایریا میں لاہور سے شیخوپورہ آنیوالی مسافر وین میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ جس سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ڈاکو مسافروں سے نقدی، موبائل، طلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔ تاہم دیہاتیوں نے تعاقب کر کے ڈاکوؤں کا محاصرہ کر لیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ جبکہ 3 ڈاکو فرار ہو گئے۔