کراچی (جیوڈیسک) محمود آباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 9 مکان نمبر 216 کے رہائشی 25 سالہ ذیشان ولد سردار نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس کی لاش پولیس نے تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کی۔
پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ذیشان کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد یہ بے روزگار ہوگیا تھا اور بیرون ملک جانے کی کوشش کررہا تھا لیکن بیرون ملک جانے کے لیے رقم موجود نہیں تھی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔